کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی حکومت پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے پر رضامند ہوگئی ہے.
امکان ہے کہ بھارت کے خلاف احمد آباد کے میچ سے قبل ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت،آئی سی سی اور پی سی بی کی کوششوں کے بعد پاکستانی صحافیوں کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے ویزوں کی درخواستیں جمع کرانے کا مشورہ دیا ہے ان صحافیوں کے پاس پہلے ہی آئی سی سی کا ایکریڈیشن کارڈکی منظوری موجود ہے۔
منگل کو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرا میچ بھی مکمل کرلیا جبکہ ہفتے کو تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں پی سی بی ذکا ءاشرف نے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا اور پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کو ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ویزوں میں تاخیر کے معاملے پر بات کی۔