امریکی فوج کے طیارے سے (اے ایف پی) امریکا نے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی پر فلسطینی تنظیم حماس کے حملے میں ایران کے براہ راست ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔ پینٹاگون کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران نے حماس کی پشت پناہی کی ہے ۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت ہمارے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ایران اس حملے کی منصوبہ بندی یا کارروائی کے دوران براہ راست ملوث ہے۔ میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ فی الوقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔ ہم مزید انٹیلی جنس معلومات کا انتظار کررہے ہیں ۔