راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ ون (اینول) 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کنٹرولر امتحانا ت پروفیسرساجد محمود فاروقی نے نتائج کا اعلا ن کر تے ہوئے کہا کہ63892 امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 25625 طلبا جبکہ 38267طالبات شامل تھیں ۔ ریگولر امیدواروں کی تعداد 58843اور پرائیویٹ کی تعداد5049 تھی۔ 27896امیدوارکامیاب جبکہ35848 فیل ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 43.66فیصد رہا۔ طالبات کی شرح کامیابی50.74 فیصد جبکہ طلباء کی 33.09فیصد رہی۔