کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان کرکٹرز کےلیے کھیل کے ساتھ تعلیم کےمواقع پیدا کرنے کے لیے پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان بدھ کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ بزنس اور اسپورٹس سائنسز میں ڈپلومے کا اجراء کیا جائے گا۔ سی ای او لاہور قلندرز اور چیئرمین یونیورسٹی اویس رؤف نے دستخط کئے۔ اس موقع پر عاطف رانا نے کہا کہنوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل کے لیے کھیل کے ساتھ پڑھائی کے مواقع پیدا کر رہے ہیں، اویس رؤف نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ مل کر بزنس اور اسپورٹس سائنسز میں ڈپلومہ کا اجراء کر رہے ہیں اس سلسلے میں آسٹریلیا کی یونیورسٹی کا ساتھ بھی ہو گا ۔ سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ یارکشائر کے ساتھ مل کر ٹرائلز کئے اور کامیاب کلاس آف 22 کو اسکالرشپ دیے۔