ڈگری(نامہ نگار) آصف علی زرداری کی ڈگری آمد،پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں، ڈگری اور میرپور خاص میں سیاسی صورتحال ،آئندہ عام الیکشن اور ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلا خیال ،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بدھ کے روز ڈگری میرپورخاص روڈ پر واقع انکے قریبی ساتھی سابق صوبائی وزیر و رکن سندھ اسمبلی سیٹھ ھری رام کشوری لال کے زرعی فارم نزد بیلاڑو شاخ آمد۔ آصف علی زرداری اپنے قریبی دوست رئیس غلام قادر مری اور ضلع کونسل ٹنڈو الہیار کے وائس چیئرمین دریا خان مری کے ہمراہ پہنچے۔ پارٹی رہنماؤں و سابق اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی و منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔