راولپنڈی (جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی ملکیت لال حویلی کو فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی ، پٹیشن باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی، عدالت عالیہ نے کہا کہ فیصلے تک لال حویلی کی موجودہ پوزیشن برقرار رہے گی۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لال حویلی ملکیتی تنازع کیس پر سماعت کی، شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کی جانب سے ایڈووکیٹ سردارعبد الرازق، متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صدیق اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔