اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا جبکہ توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے بھی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔