شیخوپورہ (نمائندہ جنگ)گزشتہ رات گئے شیخوپورہ کے علاقہ سرگودھا روڈ غازی مینارہ چوک کے قریب پولیس کی زیرحراست 5خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ملزمان نے بھٹہ مزدور کی بیوی، بہن سےزیادتی کی تھی،سامان برآمدگی کیلئے لیجاتے حملہ ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق مرنے والے ڈاکوؤں میں طیب، اکرم، عمران، نعیم اور وسیم شامل ہیں، ان ڈاکوؤں نے 20روز قبل نواحی آبادی رازی غازی میں بھٹہ مزدور انتظار مسیح کی بیوی رانی بی بی اور بہن فرزانہ کوگھر گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے نقدی، و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس لوٹے گئے سامان کی برآمدگی کیلئے 5ڈاکوؤں کو لیجارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے اندھادھند فائرنگ کردی جس کا پانچوں نشانہ بن گئے۔