• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ، جمہوری نظام کی مضبوطی میں مدد ملے گی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں جمہوری نظام اور جمہوری عمل کی مضبوطی میں بھی مدد ملے گی، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پار لیمنٹ کی بالا دستی کا ثبوت ہے، اعلیٰ عدالت نے اپنے فیصلے میں اداروں کے احترام کا پیغام دیکر تمام اداروں کی اہمیت کا احساس بھی دلادیا ہے،ماضی میں اداروں کے درمیان ٹکرائو سے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں جمہوری نظام اور جمہوری عمل کی مضبوطی میں بھی مدد ملے گی۔ اس فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ مستحکم ہوئی ہے، عوام کا اس پر اعتماد بڑھا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید