• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

56 کروڑ بقا یاجات، پشاور بی آر ٹی سروس معطل ہونے کا خدشہ

پشاور( وقائع نگار) بی آر ٹی سروس معطل ہونے کا خدشہ پید ا ہو گیا ۔ نجی کمپنی نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس معطل کرنے کی وارننگ دے دی ۔ اس ضمن میں بقاجات کی ادائیگی کےلئے نجی کمپنی نے ٹرانس پشاور کو خط ارسال کر دیا ہے نجی کمپنی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کو 56 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں ،بقایاجات فوری طور پر ادا کئے جائیں بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 19 اکتوبر سے سروس معطل کردی جائے گی تاہم ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی کمپنی کے بی آر ٹی کے ذمے بقایا جات ہیں ،بقایاجات کی ادائیگی کےلیے محکمہ خزانہ سے بات چیت جاری ہے،امید ہے محکمہ خزانہ سے فنڈ جلد جاری کردیئے جائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید