اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ میں کمیٹی میں 70 تولہ سونا ملنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے پو لیس کرائے کی پولیس بن گئی، ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے،ادارے کی عزت ہونی چاہئے، پولیس اور پٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سونے کی کمیٹی نکلنے پر ادا نہیں کی گئی۔ مدعی نے کہا کہ دس گرام کمیٹی میں نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔