• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے ڈیل کی تو نو مئی جیسے واقعات نہیں روک سکیں گے، محسن شاہنواز

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 12اکتوبر کے دن ہمیں 12 اکتوبر 1999ء کو یاد رکھنا چاہئے جب ملک میں مارشل لاء نافذ کرکے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا،ہم نے اس مارشل لاء کے ایک اہم کردار لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد عزیز کے ساتھ گفتگو کی تھی لیکن آج کل یہ اہم کردار لاپتہ ہوچکا ہے، ان کی کتاب ”یہ خاموشی کہاں تک؟ “ بھی مارکیٹ سے غائب کردی گئی ہے، میں یاد دلانا چاہتا ہوں بارہ اکتوبر 1999ء کے مارشل لاء کی ہماری اعلیٰ عدلیہ نے توثیق کی تھی۔ سینئر رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان سے ڈیل کی گئی تو نو مئی جیسے واقعات روکے نہیں جاسکیں گے ، ترجمان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ نہ ڈیل کی بات ہوئی نہ وہ کبھی ڈیل کریں گے، ماہر قانون سلمان اکرم راجانے کہا کہ پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ کی شق مسترد کرنے سے نواز شریف کا راستہ مسدود ہوگیا، سینئر رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ آئین میں تاحیات نااہلی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید