• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا آپریشن، بنجامن نتن یاہو نے دھوکا دیا، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے 2020ء میں اعلیٰ ایرانی جرنیل کو ہلاک کرنے سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے انہیں دھوکا دیا۔ ٹرمپ نے حماس کے تباہ کن حملے کے تناظر میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے موثر ہونے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ تاہم، نتن یاہو کے اتحادیوں، وائٹ ہاؤس اور کئی ریپبلکنز بشمول فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس نے ٹرمپ کے بیان کی تردید کی ہے۔ بیشتر امریکی امریکی رہنما، بشمول ریپبلکنز حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید