• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ کے درمیان طلاق

لندن(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز ،کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق ہوگئی۔جنید صفدر اور عائشہ سیف دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔اس بات کی تصدیق خود جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے کی۔جنید صفدر نے لکھا کہ ʼ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کرےʼ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہں بولوں گا۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید