لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینے پرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہوگی، دوران سماعت عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جلسے NOCجاری کرنے سے انکارکردیا، 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیا، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔