• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، سکھر موٹر وے کرپشن کیس، ملزمان کا اعتراف جرم، پلی بارگینگ کی درخواستیں

حیدرآباد (اے پی پی) حیدرآباد و سکھر موٹر وے کرپشن کیس میں دو ملزمان نے کرپشن کا اعتراف کرکے پلی بارگینگ کیلئے درخواستیں جمع کرادیں۔دونوں ملزمان نے دو دو کروڑ روپے جمع کرانے کی بھی پیشکش کر دی، عدالت نے تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے شو کاز نوٹس جاری کیا اور آئندہ سماعت27اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت حیدرآباد میں موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں مٹیاری کے برطرف ڈپٹی کمشنر عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی ، اسلم پیرزادہ ، ذیشان سہتو اور دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے روبرو دو ملزمان مخدوم ہاؤس ہالا کے سابق منیجر اسلم پیرزادہ اورذیشان سہتو نے عدالت میں اعتراف کرتے ہو ئے کہ ان سے موٹر وے ایم 6میں جو کرپشن ہو ئی اس پر وہ پلی بارگینگ کیلئے تیار ہیں اور دونوں ملزمان نے دو دو کروڑ روپے جمع کرانے کی پیشکش کی اور درخواستیں جمع کرادیں ۔ عدالت میں وکلاء کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم6کے سیکشن مٹیاری اور نوشیرو فیروز اضلاع میں جو کرپشن ہو ئی ہے اس پر دونوں مقدمات کو ایک جگہ کردیا گیا ہے اور بقیہ ملزمان کا ریفرنس بھی داخل ہو چکا ہے اس لیے گواہوں کو طلب کرکے بیانات ریکارڈ کئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید