کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ ،سردار زادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت ،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگرنے بیان میں کہا ہے کہ ملک و قوم سے کئے وعدوں کو نبھانا اور عوام کو مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کا وژن ہے۔ قائد نوازشریف ایک بار پھر ملک و قوم کو بچانے واپس آرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ہر دور میں عوام خوشحال اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہورہا تھے۔ ملکی ادارے اور پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط تھا، انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مایوسیوں کے بادل چھٹنا شروع ہونگے، عوام گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کے معمار کا بھرپور استقبال کریں،بیان میں کہا گیا کہ21اکتوبر کاسورج ملک و قوم کو مسائل سے چھٹکار ا دلانے کی نوید لے کر طلوع ہو گا، آج بھی عوام کی امیدیں میا ں نواز شریف سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد کے استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور کوئٹہ سے بھی قافلے ان کے استقبال کیلئے لاہور جائینگے۔