بچو! یہ تو آپ جانتے ہیں کہ، ہماری زندگی پیڑ پودوں سے گھری ہوئی ہے، ان کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ پودوں کی چند جنگلی اقسام ہیں جو ہمارے لیے حیرت انگیز طور پر کام کر سکتی ہیں۔ اسی قسم کا ایک پودا اینسیٹ ہے۔ یہ افریقی ملک ایتھوپیا میں اگتا ہے۔ ایتھوپیا کے لوگوں میں اس کے 200 نام رکھے ہیں۔
وہ اسے کھاتے ہیں، ادویات اور چٹائی بناتے ہیں۔ گھروں کی تعمیر اور جانوروں کے چارہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس سے کپڑے بھی بناتے ہیں۔ اینسیٹ کیلے کے خاندان کا ایک جنگلی پودا ہے۔
سائنسدانوں کی کوشش ہے کہ اسے دوسرے ممالک میں اگایا جا سکے۔ اینسیٹ سے آٹا، اور سوپ بھی بنتا ہے اور اسے آلو کی طرح ابال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک خاصیت یہ ہے کہ یہ خود کو خشک سالی، سیلاب اور طوفان میں بھی محفوظ رہتا ہے۔