• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس خارج کیا جائے، عمران نے آرٹیکل 248 کے تحت عدالت سے استثنیٰ مانگ لیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت آئینی استثنی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کے اطلاق نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ اخراج کی استدعا کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیاہے،دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کا اطلاق نہیں ہوتا، چیئرمین پی ٹی آئی کو آرٹیکل 248کے تحت استثنی حاصل ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو 16 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں،مقدمہ اخراج اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر مزید سماعت کل پیر ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید