کوئٹہ(خ ن) رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی کی توسط سے جوڈیشل مجسٹریٹ دکی حضرت بلال کو عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کردہ مورخہ 12 ستمبر 2023 کو اظہار وجوہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ حضرت بلال کا جواب چیف جسٹس بلوچستان کے سامنے پیش کیا گیا ۔ انہوں نے پروبیشن پریڈ کے دوران غفلت برتنے، ڈیوٹی کی بدانتظامی و جان بوجھ کر غیر حاضری کرنے کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ذاتی سماعت کا موقع دیا ہے اور جوڈیشل مجسٹریٹ دکی کو 20 اکتوبر 2023 بروز جمعہ دوپہر 3 بجے ذاتی سماعت کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔