ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں راشد اقبال اور دانش ور اظہر سلیم مجوکانے کہا ہےکہ نابینا افراد کی تعلیم و تربیتاور صلا حیتوں کو پروان چڑھانے میں ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہیں،اس سلسلے میں یو آر ایف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائیٹڈ ریلیف فاؤنڈیشن آف دی بلائنڈ ملتان کے زیر اہتمام نابینا افراد کے عالمی دن یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ادارے کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر غلام ربانی بٹ نے تنظیم کی 14 سالہ خدمات پر روشنی ڈالی، بعد ازاں نابینا طلبہ میں بریل قرآن پاک، صحیح بخاری ، سفید چھڑیاں اور ادارے کے بانی چیئر مین قاضی نوید ممتاز مرحوم کی کتب کے تحائف تقسیم کیے گئے۔