کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوادر موٹر اسپورٹس کے زیر انتظام گوادر آف روڈ ریلی کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ، ملک بھر سے ریسرز اور تماشائی گوادر پہنچنا شروع ہوگئے ریلی میں 11 غیر ملکی ، 10 خواتین اور 80 لوکل ریسرز سمیت کل 204 ریسرز قسمت آزمائی کریں گے ۔ پہلی بار جیپ ریلی کے ساتھ موٹر بائیک ریس کے دو الگ الگ کیٹگری شامل کئے گئے ہیں ۔ ڈھائی سو کلومیٹر پر مشتمل طویل ٹریک تیار جو ساحل سمندر ، صحرائی و پہاڑ علاقوں سمیت گوادر کے حسین قدرتی مناظر پر مشتمل ہے ۔ افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں اعلیٰ حکومتی شخصیات شریک ہونگی ۔ تقسیم تقریب انعامات ، میوزیکل نائٹ ، اتش بازی سمیت دیگر کئی دلچسپ رنگا رنگ پروگرامز شامل ہیں ۔