اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ ہم سی پیک کے اگلے 10برسوں میں منصوبوں کو مزید فروغ دینے کیلئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اپنے پاکستانی ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان اور چین مشترکہ طور پر سی پیک کوریڈور کو محبت اور امن کی راہداری بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سیمینار ’سی پیک اینڈ مائی لائف‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی اعلیٰ قیادت کے درمیان چین میں ہونے والے رابطوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید نئی بلندیوں تک لے جائینگے ،سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا کہ سی پیک نے علاقائی رابطوں میں نئی بنیاد ڈالی ہے اور سی پیک نے تیز رفتار اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا ہے۔