شکرگڑھ ( نامہ نگار ) رہنما ن لیگ احسن اقبال کا نورکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے عمران خان کو نکالا اور معاشی لحاظ سے سخت فیصلے کئے،پی ٹی آئی چیئرمین آرمی چیف اور فوج کے خلاف عالمی سازش کا حصہ بنے، عمران کی 4سالہ حکومت نے معیشت کو دیوالیہ پن کے قریب چھوڑا ، ن لیگ نے عمران خان کو نکالا اور معاشی لحاظ سے سخت فیصلے کئے، پاک فوج کا ڈسپلن چٹان جیسا ہے ۔ 9مئی کو سازش کے تحت چھانیوں پر حملہ کیا گیا ۔عمران خان ، آرمی چیف اور فوج کے خلاف عالمی سازش کا حصہ بنے ، 9مئی کو پی ٹی آئی اور عمران خان نے شہیدوں کی یادگار وں کو نشانہ بنایا ۔ ضیاء کے مارشل لا کی چوٹ پی پی پی کو لگی مگر انہوں نے فوج پر حملے نہیں کئے ۔ مشرف کے مارشل لا کا نشانہ ن لیگ تھی ، ہم نے تو کور کماںڈر ہاوس پر ہلہ نہیں بولا ۔ انہوں نے اتحادیوں کے سر ہاتھ اٹھا تو وہ نیازی حکومت کو چھوڑ گئے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے گولی کھائی، جیل گئے ،مصائب جھیلے مگر پارٹی چھوڑی نہ سیاست، جبکہ پی ٹی ائی لیڈر تو ایک دن جیل گئے بغیر ہی سیاست اور پارٹی چھوڑ رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی پاکستان کیخلاف انڈیا سے بھی زیریلا پراپیگنڈہ کر رہی ہے ۔ عمران خان معیشت اور اپنا سر پھوڑ کر اب جیل چلے گئے ہیں ۔عمران خان نے ہمیں جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجا ۔ نواز شریف کے سامنے اسکی بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔ مگر ان سب نے باوقار انداز سے سزائیں سہیں ۔