• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دینگے، بھرپور استقبال کریں، حمزہ شہباز

قصور،لاہور(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شہبازشریف آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے توپاکستان دیوالیہ ہوجاتا،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو پٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،نواز شریف معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دینگے ، ان کا بھرپور استقبال کریں،نواز دور میں ڈالر 105 روپے بجلی کی قیمت 7 روپےتھی ،شہبازشریف نے ریاست بچائی،سیاست داؤپرلگائی، وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ۔21 اکتوبر کو نواز شریف معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دینگے ، انکا بھرپور استقبال کریں ۔مئی میں دو واقعات ہوئے، ایک 9 مئی شرمندگی کا دن تھا اور دوسرا 28 مئی کو ایٹمی دھماکے ہم نے کئے ،9 مئی کو شہداء اور فوج کو نشانہ بنایا گیا، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا وہ پورا کیا ، ن لیگ نے جھوٹے دعوے نہیں کئے کام کرکے دکھایا ، پچھلے ادوار میں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا ،کیا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر لوگوں کو ملے ؟۔قصورکے علاقے گنج شہداء میں ورکرزسے خطاب کرتے ہوئےحمزہ شہباز نے کہا کہ آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید