اسلام آباد(ایجنسیاں)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے‘ اب سرکاری ادارے مہنگائی کم کرائیں۔انوارالحق کاکڑ نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے پرائس کنٹرول میکانزم کو فعال کیا جائے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے تناظر میں وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔