اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ۔نواز شریف اب تک سعودی حکام کے ساتھ دو ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسین نواز، ناصر جنجوعہ سمیت وفد کے دیگر ارکان بھی شریک تھے۔نواز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے دبئی پہنچیں گے جہاں ان کی وہاں کی مقامی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں طے ہیں۔