اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی،50منٹ تک جاری ملاقات میں آصف زرداری نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فضل الرحمن سے خوشدامن کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر گئے، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک ہوئے، آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی، ملاقات 50منٹ تک جاری رہی۔واضح رہے کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی قیادت کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے کے دوران فاصلے بڑھ چکے تھے، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور بیان بازی بھی کی جاتی رہی ہے۔