اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کا واقعہ ناقابل فراموش ہے۔ اٹھارویں آئینی ترامیم جمہوریت کے شہداءکی جدوجہد کا ثمر ہے۔ علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام کہا کہ سانحہ کار ساز کے شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش داستان رقم کی۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شہداء سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کیا۔