اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرلیا۔استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دے دی گئی ہے۔ آئی پی پی نے درخواست میں الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان مانگا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل )کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔