• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے وکیل حفاظتی ضمانت کیلئے آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے

اسلام آباد (صالح ظافر) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنے وکیل کے توسط سے آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے تاکہ فاضل عدالتوں میں زیر التوا مقدمات لڑنے کے خدشے کے خلاف حفاظتی ضمانت حاصل کی جا سکے۔

ان کے وکلاء کی ٹیم نے حکمت عملی اور درخواستیں تیار کر لی ہیں، جو ان کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی جائیں گی۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے سابق وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ کی رہنمائی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اپنے طور پر ایک بڑے قانون داں ہیں۔ 

ایک اور اعلیٰ پائے کے وکیل امجد پرویز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کچھ دیگر وکلاء بھی سابق وزیراعظم کی درخواست پر قانونی ٹیم کی معاونت کریں گے۔ 

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جنگ کو بتایا کہ وہ عدالت میں پیشی کے لیے صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔

اہم خبریں سے مزید