کراچی (نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی پاکستان کے کھلاڑی ہی دکھائیں گے ،بابر اعظم ،محمد رضوان بیٹنگ میں تو بالنگ میں شاہین کا راج ہوگا۔
اپسوس پاکستان کے سروے میں پاکستانیوں نے امید کا اظہار کردیا ۔ یہ سروے ملک بھر میں گیارہ سو سے زائد افراد سے کیا گیا ۔
ورلڈ کپ میں کون سب سے زیادہ رنز بنائےگا؟ اس سوال پر 42فیصد پاکستانیوں نے بابر اعظم تو 37فیصد نے محمد رضوان سے امیدیں لگائیں ، 7 فیصد نے ویراٹ کوہلی ، 3فیصد نے فخر زمان ،جبکہ 2فیصد نے روہت شرما کانام لیا۔
ورلڈ کپ کے بہترین پلیئرز کےلیے بھی 34فیصد نے بابراعظم ، 26فیصد نے محمد رضوان اور 14 فیصد نے ویراٹ کوہلی کا نام لیا،2فیصد نےشاہین آفریدی، 2فیصد نے فخر زمان ، 2فیصد نے حارث رؤف، 2فیصد نے شاداب خان ، 1فیصد نے کیویز کے ڈیوڈ کونوے کےلیے کہا یہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے بہترین پلیئرز ہوں گے، 2 فیصد نے دیگر نام لیے ۔
بالنگ میں 47فیصد پاکستانیوں نے پیش گوئی کہ شاہین آفریدی کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے۔