• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سائبر کرائم کی ایک اور کرپشن انکوائری مختلف سرکلز میں بار بار ٹرانسفر

کراچی(اسد ابن حسن) لاہور سائبر کرائم کے افسر اور دیگر ملازمین کی چھاپے کے دوران لوٹ مار کے حوالے سے کرپشن انکوائری چھ ماہ سے مختلف سرکلز میں بار بار منتقل ہو رہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق سیالکوٹ کی رہائشی ایک بیوہ خاتون نے ڈائریکٹر جنرل کو درخواست دی کہ اس کے گھر ایک ایف ائی اے ٹیم نے چھاپا مارا، اس کے بیٹے کو زدوکوب کیا اور کرنٹ کے جھٹکے دیے، نقدی اور سارا قیمتی سامان لے کر اور گاڑی اور 30 لاکھ روپے مزید دینے کا کہہ کر چلے گئے۔ ڈی جی نے تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کو ہدایت دی (انکوائری نمبر 3685 / 23 ) جہاں یہ ثابت ہوا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حارث بن جبار, ASI عبرانہ احمد اور HC افتخار احمد چھاپے میں شامل تھے۔ مگر حیرت انگیز طور پر بعد میں تحقیقات گجرانوالہ منتقل کر دی گئی۔ پھر دوبارہ حیرت انگیز طور پر تحقیقات لاہور سائبر کرائم سرکل میں منتقل کر دی گئی جہاں کے ملازمین پر الزام تھا۔ اب یہ تحقیقات گجرانوالہ ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید