• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالت نے عمران کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کےجج نے عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی اجازت دے دی۔اس دوران وکیل شیراز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لئے سائیکل مہیا کرنا چاہتے ہیں، اس پر جج ابوالحسنات نے کہا کہ سائیکل کے حوالے سے تو میں پہلے ہی جیل حکام کو کہہ چکا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ سائیکل کا غلط استعمال نہ ہو، ایسا نہ ہوکہ سائیکل جیل سپرنٹنڈنٹ چلاتا رہے۔
اہم خبریں سے مزید