اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر شرکا کے ساتھ کھل کر بات چیت کا اعزاز حاصل ہوا۔بدھ کو بیلٹ اینڈ روڈ(بی آر آئی) کے 10 سال مکمل ہونے پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک اہم رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت کی تصاویر کے ساتھ اپنے ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی فوائد کے مواقع تلاش کرنے کے لئے بیجنگ میں تیسرے روڈ اینڈ بیلٹ فورم میں شریک معززین کے ساتھ کھل کر بات چیت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔