• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گشت کیلئے راولپنڈی پولیس کو 120 نئے موٹرسائیکل فراہم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کے حکم پر پنجاب پولیس کو 457نئی موٹرسائیکلیں فراہم کردی گئی ہیں ،ذرائع کاکہناہے 387 موٹرسائیکلیں رواں سال کے بجٹ سے خریدی گئی ہیں جب کہ 70موٹرسائیکلیں گزشتہ مالی سال میں لی گئی تھیں ،ان میں سے 120موٹر سائیکلیں راولپنڈی پولیس کو فراہم کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کاکہناہے کہ یہ موٹرسائیکلیں جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس سٹیشنوں میں تعینات اہل کاروں کو گشت کے لئے دی جائیں گی۔ آئی جی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مذکورہ موٹرسائیکلیں دفتری کاموں یا دیگر مقاصد کے لئے استعمال نہ کی جائیں ۔
اسلام آباد سے مزید