• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، گرفتاری کا خطرہ ختم، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت منظور، توشہ خانہ کیس کے وارنٹ منگل تک معطل

اسلام آباد(ایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف کی گرفتاری کا خطرہ ختم ہوگیا‘احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ معطل کر تے ہوئے 24 اکتوبر (منگل)  تک پیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ اگر نواز شریف پیش نہ ہوئے تو وارنٹ بحال ہو جائیں گے‘ ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے 24 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف نے دو ریلیف مانگے ہیں‘وہ کہہ رہے ہیں کہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف کو سننا چاہتے ہیں تو وارنٹ معطل کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی ۔نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، عدالت سے استدعا ہے کہ 24 تاریخ تک وارنٹ معطل کئے جائیں۔فاضل جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آپ نے ہائیکورٹ میں بھی درخواست دی ہے جس پر نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نہیں۔

اہم خبریں سے مزید