• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوارالحق کی صدر شی سے ملاقات، پاک چین اسٹریٹجک روابط اور عالمی فورم پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بیجنگ(اے پی پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہاہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے‘ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان چین تعلقات میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی۔تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ اور چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک کی تیز تر تعمیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ترقی، روزگار، جدت اور گرین ڈویلپمنٹ کی راہداری بنانے کیلئے کلیدی قرار دیا جبکہ مختلف سطحوں پراسٹریٹجک روابط اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ تذویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ دونوں راہنمائوں کے درمیان جمعرات کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی اور تمام امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی پائیدار اور مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی اس سے منسلک ہے۔

اہم خبریں سے مزید