اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی جس کی 26 اکتوبر کو باقاعدہ سماعت ہوگی، توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی.
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا، 26 اکتوبر کو عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر باضابطہ سماعت کی جائے گی۔