کراچی(ٹی وی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر و معروف قانون دان سید محمد (ایس ایم) ظفر انتقال کر گئے۔ ایس ایم ظفر کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، مرحوم معروف قانون دان سینیٹرعلی ظفر کے والد تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ایس ایم ظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔ 6دسمبر 1930کو رنگون برما میں پیدا ہونے والے سینئر ایڈووکیٹ اور سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اس کے علاوہ وہ قومی اور بین الاقوامی امور پر ملکی اور غیر ملکی جرائد میں مضامین بھی لکھتے رہے۔ ایس ایم ظفر 1965کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے وزیر قانون تھے۔