اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالت سے رجوع نواز شریف کا بنیادی حق ہے، سمجھ نہیں آتا اس کو اتنا بڑا ایشو کیوں بنایا جا رہا ہے۔ میاں صاحب عدالت کا سامنا کریں گے اور قانونی ٹیم ان کی معاونت کرے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2007، 2013، 2018اور 2023 میں بھی اسی طرح کا احتساب ہوا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ باقی باتیں 24 اکتوبر کو عدالت کے سامنے کی جائیں گی۔