کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان ندیم احمد میمن کی نگرانی میں عملے نے ایف سی کے ہمراہ ہزار گنجی کے مختلف گوداموں میں چھاپےکے دوران غیر ملکی سگریٹ ‘80ہزار لٹر ایرانی تیل اور درجنوں لگژری نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن کی مالیت 1500 ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔