مونٹریال (اے ایف پی)کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کررہی ہے۔ کینیڈین حکومت نے نئی دہلی سے سفارتی عملے کی واپسی کے اعلان کے بعد کئی شہروں کے قونصل خانوں میں سروسز عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ کینیڈا نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ بھارت میں کینیڈین قونصل خانوں میں ویزہ سروسز کی تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔کینیڈا کے مطابق بھارت کے شہر بنگلورو، چندی گڑھ اور ممبئی کے قونصل خانوں میں ویزہ سروسز عارضی طور پر معطل رہیں گی۔ قبل ازیں کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانیا جولی نے کہا تھا کہ بھارت سے 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔