کراچی ( جنگ نیوز) لند ن کے سب سے زیادہ پرتعیش ہوٹلوں میں سے ایک ’ کناٹ اینڈ کلیرج‘ ہے جو کہ اسرائیل نواز یہودیوں اور دیگرکی بائیکاٹ کی مہم کا نشانہ بن رہا ہے ۔اس ہوٹل کے مالک قطری ہیں اوروہ ماضی میں اس وقت وزیراعظم تھے جب حماس نے اپنا ہیڈکوآرٹرقطر منتقل کیا تھا۔ ارب پتی حماس بن جاسم اس وقت وزیراعظم تھے جب 1999 میں حماس نے اپنا ہیڈ کوآرٹر اردن سےقطر منتقل کیا تھا۔ ان کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے ساتھ ایک تصویر بھی ہے جواس وقت کی ہے جن 2012 میں اسٹیٹ وزٹ پر غزہ گئے تھے۔ یہودی میڈیا ’’ جیوئش نیوز‘‘ کے مطابق اسماعیل ہانیہ اب قطر سے اپنی کارروائیاں کرتے ہیں تاہم اس امر کا کوئی ثبوت نہیں کہ حماد بن جاسم ذاتی طور پر اس گروپ حماس کی مدد کرتے ہیں۔