راولپنڈی(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس پر بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔
جیل ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی جبکہ ٹیلی فون خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے چیئرمین تحریک انصاف سے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے۔