• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا انتخابات موخر کرنیکا مطالبہ، نواز شریف نے حمایت کردی

دبئی(محمد صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ نے ڈھکے چھپے انداز میں پی ڈی ایم کے چیف مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کو موخر کرنے کے مطالبے کی توثیق کردی ہےاور کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کریگا۔ نواز لیگ کے قائد نےدبئی ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان لوٹنے سے قبل کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہمارے لیے قابل قبول ہوگا۔انہوں نے یہ جواب مولانا فضل الرحمٰن کے الیکشن کمیشن سے انتخابات موخر کرنے کے فیصلے کے جواب میں دیا ، مولانا نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مزید وقت دیاجانا چاہیے تاکہ وہ نئی حلقہ بندیاں کرسکے۔ نوازشریف نے اس سوال کے جواب میں مولانا کے مطالبے کو یکسر مسترد کرنے کا آپشن نہیں لیا۔ نوازشریف نے یاددلایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کے حوالے سے بہتر فیصلہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ’ شفاف طریقے‘ سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ دلچسپ امریہ ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مولانا کی انتخابات موخر کرنے کی تجویز کے خلاف ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نشانہ بناتےہوئے انہوں نے ایک مسکرایٹ کے ساتھ کہا کہ ’’ ہم 28 مئی والے لوگ ہیں 9 مئی والے نہیں۔‘‘

اہم خبریں سے مزید