• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اور تیل کی اسمگلنگ کیخلاف ایکشن کے نتائج آنا شروع

کراچی(این این آئی)چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن کے نتائج منظر عام پر آگئے۔ملک بھر سے تقریباً 1052میٹرک ٹن چینی اور 0.244ملین لیٹر تیل برآمد ہوا،نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کا ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا، حکومتی ایما پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغازکیا گیا۔ یکم ستمبر سے15اکتوبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے تقریبا1052میٹرک ٹن چینی اور0.244 ملین لیٹر تیل برآمد ہوا، جبکہ آپریشن کے دوران صرف بلوچستان سے1.315میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی،پنجاب سے0.008،سندھ سے 0.020اور بلوچستان سے0.016ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوئے۔ اسمگلنگ کی روک تھام سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید