لاہور ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت نے صوبے کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے جلسوں کے حوالے سے رپورٹ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جلسے کو ایک بڑا اور کامیاب جلسہ قرار دیا ہے اور اس جلسے کو پہلا نمبر دیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر سرگودھا کا جلسہ قرار دیا گیا ہے۔