کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال نے بیان میں کہا ہے کہ لاہور کے کامیاب جلسے نے ثابت کردیا کہ عوام آج بھی نوازشریف اور ن لیگ کے ساتھ ہیں اور انہیں ن لیگ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔ عوام کو معلوم ہے کہ نوازشریف کی قیادت میںہی پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے نے ثابت کردیا کہ نوازشریف ہی کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں پورے ملک کے کروڑوں عوام نے لاہور میں اپنے قائد کا استقبال کرکے مخالفین کو بتا دیا کہ عوام آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان کی قیادت میں ضلع کوئٹہ کے کارکنوں نے لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کی جبکہ پورے صوبے سے قائدین کی قیادت میں قافلے لاہور گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ، ہمارا بیانیہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے ۔ ن لیگ نے عوام سے کئے اپنے ہر وعدے کو پوراکیا اور آئندہ بھی عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔بیان میں انہوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے لاہور جانیوالے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ہی پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہیں کبھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔