• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 روز میں انتخابات، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج سماعت کریگا

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ میں 90 دنوں میں عام انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج پیر سے کریگا۔ اس کیس میں فریقین کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے 90 روز کے اندر عام انتخابات کرانے کی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد شاہد زبیری نے آئین کے آرٹیکل 184 / 3 کے تحت دائر درخواست میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے اور نئی حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات کرانیکا مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی ) کا فیصلہ بھی چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید